مارچ تک نیا پاکستان صحت کارڈ راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں بھی لانچ کر دیا جائیگا۔ سردار عثمان بزدار‎‎

naya pakistan health card

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم

 یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت نیا پاکستان صحت کارڈ پنجاب کے ہر شہری کو ملے گا:عثمان بزدار

نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء جنوری سے لاہور ڈویژن سے کیا جارہا ہے،صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے

اکتیس مارچ تک نیا پاکستان صحت کارڈ راولپنڈی،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور،گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں بھی لانچ کر دیا جائیگا

لاہور میں 3نئی سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسیز بنائی جائینگی،2022ء میں پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کئی منصوبے مکمل ہوجائینگے

لاہور27دسمبر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ہیلتھ پراجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ صحت میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو علاج معالجے کی سہولت میں بہتری آئے گی۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت نیا پاکستان صحت کارڈ پنجاب کے ہر شہری کو ملے گا۔نیا پاکستان صحت کارڈ کااجراء جنوری سے لاہور ڈویژن سے کیا جارہا ہے-31مارچ تک نیا پاکستان صحت کارڈ راولپنڈی،فیصل آباد، ملتان، بہاولپور،گوجرانوالہ اورسرگودھا ڈویژن میں بھی لانچ کر دیا جائے گا-یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 3برس میں تقریباً 400ارب روپے خرچ کئے جائیں گے-یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخ ساز فلاحی اقدام ہے-نیا پاکستان صحت کارڈکے ذریعے ہرخاندان 10لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی-صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنانا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کے روایتی نظام کو بدلنے کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جارہاہے۔ ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری، بہترین اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی ہے۔ ہسپتالوں میں دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے محنت اور جذبے سے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اور مسیحائی کا درجہ رکھتا ہے۔ مسیحائی کے پیشے سے وابستہ لوگ دین اور دنیا دونوں کماتے ہیں۔ کسی کے زخمو ں پر مرہم رکھنا نیک کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین علاج معالجہ عام آدمی کا حق ہے اور یہ حق عوام کو دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ لاہور میں 3نئی سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسیز بنائی جائیں گی۔2022ء میں پنجاب میں صحت کے شعبہ میں کئی منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔دکھی انسانیت کو بہترین ہیلتھ کیئر سسٹم دینا ہمارا مشن ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔