اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ضمنی الیکشن: عمران خان کےکراچی سے این اےکی تینوں نشستوں پرکاغذات نامزدگی منظور

Imran Khan

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ضمنی انتخابات کے لیےکراچی سےقومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پرکاغذات نامزدگی منظور  ہوگئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 لیاری سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا۔

اس طرح عمران خان کےکراچی سےقومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پرکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

خیال رہےکہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ 25ستمبرکو ہوگی۔

عمران خان نے بیک وقت 9 حلقوں سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے جن میں کراچی کے 3 حلقے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں