بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بقایاجات نہ ملنے سے شہر احمدپورشرقیہ میں صفائی کا آپریشن معطل
Advertisements
گزشتہ چار روز سے کمپنی کی گاڑیاں بند کھڑی ہیں جس کی وجہ سے شہر کی گلیاں اور کوچے گندگی اور کچرے سے بھر گئے
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار) بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بقایاجات نہ ملنے سے شہر میں صفائی کا آپریشن معطل،گلیاں کوچے گندگی سے بھر گئے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ۔تفصیل کے مطابق بہاولپور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بقایاجات نہ ملنے کی وجہ سے کمپنی نے شہر میں صفائی کا آپریشن معطل کردیا ہے اور گزشتہ چار روز سے کمپنی کی گاڑیاں بند کھڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہر کی گلیاں اور کوچے گندگی اور کچرے سے بھر گئے ہیں اور ان سے تعفن اٹھنا شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہر یوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان گلیوں سے گزرنا دوبھر ہو چکا ہے شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Advertisements