بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر بہاول پور ڈویژن میں صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل

وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن ”ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید قربان کے ایام میں بہاولپور شہر اور ڈویژن بھر میں مثالی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد نعیم اختر
بہاول پور:10/جون چیف ایگزیکٹو آفیسر بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ 2025 کے موقع پر بہاول پور ڈویژن میں صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن ”ستھرا پنجاب پروگرام” کے تحت عید قربان کے ایام میں بہاولپور شہر اور ڈویژن بھر میں مثالی صفائی کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ بہاولپور شہر میں کمپنی براہِ راست صفائی خدمات انجام دیتی رہی جبکہ دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں نجی کنٹریکٹرز نے کام سرانجام دیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عید کے تینوں دنوں میں مجموعی طور پر 11,000 سے زائد افرادخدمات سرانجام دیتے رہے۔ بہاولپور شہر میں 30 اور ڈویژن بھر میں 397 عید سروس کیمپس قائم کیے گئے جہاں سینیٹری انسپکٹرز موجود رہے اور شہریوں کو فری ویسٹ بیگز بھی فراہم کیے گئے۔ اورعوام الناس میں شعور اجاگر کرنے کے لیے عید سے پہلے آگاہی مہم بھی چلائی گئی جبکہ تینوں دنوں میں بہاولپور شہر میں 1 لاکھ اور ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ مفت ویسٹ بیگز تقسیم کیے گئے۔مزید برآں آلائشوں کی بروقت تلفی کے لیے بہاولپور میں 139 اور ڈویژن بھر میں 2,900 سے زائد آپریشنل گاڑیاں متحرک رہیں
سی ای او نے بتایا کہ ڈوپژن بھر سے 4243 ٹن ویسٹ اٹھا کر زیرو ویسٹ لیول پر لایا گیا تھا۔عید کے تینوں دنوں میں بہاولپور شہر سے 3359 ٹن،بہاولپور کی تمام تحصیلوں سے 11،045 ٹن، ڈسٹرکٹ بہاولنگر سے 7819 ٹن، ڈسٹرکٹ رحیم یار خان سے 12869 ٹن اور مجموعی طور پر 35 ہزار 9 سو 78 ٹن جانوروں کی آلائشیں اور باقیات شہر سے باہر منتقل کر دی گئیں جو کہ ٹارگٹ سے زیادہ 108٪ فیصد رہا۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کنٹرول روم24گھنٹے فعال رہا، اور ہیلپ لائن 1139، ستھرا پنجاب شہری ایپ سمیت دیگر ذرائع سے ڈویژن بھر سے موصول ہونے والی تمام 2246 شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنایا گیا۔ بہاولپور شہر سے 321، ضلع بہاولپور کی تمام تحصیلوں سے 1,041، بہاولنگر سے 793 اور رحیم یار خان سے 174 شکایات موصول ہوئیں۔
٭٭٭