عمران خان کو لیے بغیر کوئی یہاں سے نہیں جائے گا وعدہ کروبشریٰ بی بی کا ڈی چوک پر کارکنوں سے خطاب
اسلام آباد: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک پہنچنے والے کارکنوں سے وعدہ لے لیا کہ وہ عمران خان کو ساتھ لیے بغیر ڈی چوک نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی آئی کے خیبر پختون خوا سے آئے قافلے تمام تر حکومتی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گئے جہاں بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ بشریٰ بی بی نے کارکنوں سے خطاب کیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی، علی امین گنڈاپور اور دیگر رہنما بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان صرف آپ لوگوں کے لیے کھڑے ہوئے ہیں اور کھڑے رہیں گے، آپ لوگوں کو وعدہ کرنا ہے کہ جب تک عمران خان آپ لوگوں کے بیچ نہیں آجاتے آپ لوگ ڈی چوک کو نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں آخری فرد ہوں گی جو ڈی چوک پر رہے گا اور خان کو لیے بغیر یہاں سے نہیں نکلوں گی، اور اگر آپ سے کوئی یہ کہے کہ بی بی ڈی چوک چھوڑ کر چلی گئی تو یہ جھوٹ ہوگا۔ اس موقع پر لوگوں نے جینا ہوگا دھرنا ہوگا کہ نعرے لگائے