Contact Us

مبارک پور موضع واہی موچیاں کے رہائشی نائب صوبیدارغلام مرتضی بھٹہ شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

Burial of Naib Subedar Ghulam Murtaza Bhatta Shaheed with military honours

 مبارک پور ( نامہ نگار) پاک وطن کی سرحد وں کی حفاظت اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مبارکپور کے نوجوان نے شہادت کا رتبہ پالیا۔ پاک آرمی نے اپنے بہادر شہید کو فوجی اعزاز کے  ساتھ اس کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا-  تفصیل کے مطابق  مبارک پور موضع واہی موچیاں کا رہائشی غلام مرتضی بھٹہ جو پاکستان آرمی  میں نائب صوبیدار کے عہدے پر فائز تھا ، وزیر ستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کا روائی کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا۔ شہید غلام مرتضی کی نماز جنازہ ان کےآبائی گاؤں واہی موچیاں میں ادا کرنے کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا۔ شہید غلام مرتضی کے بوڑھے والدین کے علاوہ ایک بیٹا، بیٹی اور ایک بیوہ سوگواران ہیں۔

مزید پڑھیں