چوک بھٹہ ناصر شاپنگ سینٹر میں نقب زنی کی واردات،نا معلوم نقب زن اڑھائی لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ چالیس ہزار مالیت کے ہار لے اڑے
Advertisements
صدر پولیس صبح جائے وقوعہ پر پہنچی اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم نقب زنوں کی تلاش شروع کردی مگر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا
احمد پور شرقیہ (کرائم رپورٹر ) چوک بھٹہ پر واقع ملک ناصر شاپنگ سینٹر میں گزشتہ شب نامعلوم نقب زن چھت پھاڑ کر دکان میں داخل ہو گئے اور وہاں سے مبینہ طور پر اڈھائی لاکھ روپے نقد اور ایک لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے ہار سرقہ کر کے فرار ہو گئے واردات کی اطلاح پر تھانہ صدر پولیس صبح موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے- اطلاعات کے مطابق پولیس نے نامعلوم نقب زنوں کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال نقب زنی کی اس واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے
Advertisements

