بنیانِ مرصوص” اتحاد، استقامت اور قومی طاقت کی کی شاندار علامت ہے، پاکستان پیپلزپارٹی
افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقا کی ضامن ہیں پوری قوم کو فیلڈ مارشل کی قیادت پر فخر ہے ملک شاہ محمد چنڑ, ملک عبدالحنان اختر,جام محمد یعقوب جھلن
بہاول پور : پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سمہ سٹہ ملک شاہ محمد چنڑ ،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی ڈویژن بہاول پور ملک عبدالحنان اختر اور تحصیل صدر پی پی پی جام محمد یعقوب جھلن نے کہا کہ “بنیانِ مرصوص” اتحاد، استقامت اور قومی طاقت کی کی شاندار علامت ہے، پاکستان کی بقا اتحاد اور یکجہتی میں مضمر ہے، افواجِ پاکستان ہماری سلامتی و بقا کی ضامن ہیں جبکہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دبنگ قیادت پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، غازی و شہید ہمارے ہیرو ہیں، پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق بنیانِ مرصوص فکری و نظریاتی جدوجہد ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کی خوبصورتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندی کے خلاف متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پیغامِ پاکستان قومی یکجہتی کا مضبوط بیانیہ ہے، نوجوان نسل ففتھ جنریشن وار میں اہم کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ جید علماء کرام قوم کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار رکھتے ہیں۔ پاکستان کے استحکام کے لیے سب کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا۔ ہم سب ایک ہیں، ہم مضبوط ہیں، ہم بنیانِ مرصوص ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر معرکۂ حق بنیانِ مرصوص کے فاتح ہیں۔ سپہ سالار کی قیادت میں قوم نے معرکۂ حق میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی حکمتِ عملی نے دشمن کے عزائم ناکام بنائے

