Contact Us

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پریس کلب میں صدر اے مجید گل کی صدارت میں ایک پروقار تقریب

PFUJ 75th Foundation Day celebrated in Bahawalpur

تقریب میں ملک بھر کے وفات پا جانے والے صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کے آخرمیں پی ایف یو جے کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

بہاولپور (پ ر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پریس کلب میں صدر اے مجید گل کی صدارت میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔تقریب میں اے مجید گل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی تاریخ آزادی اظہار رائے اور صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد سے عبارت ہیں اور جدوجہد کا یہ سفر اپنے حقوق کے حصول تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اور اس وجہ سے ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں ہو رہیں اور میڈیا کے قوانین پر عمل نہیں ہو رہا،ویج بورڈ کا نافذ ہوا تو اس پر عمل نہیں کیا جا رہا اور جن اداروں نے نافذ کیا تو اس لحاظ سے کیا کہ تنخواہیں بڑھنے کی بجائے کم ہوئی ہیں پاکستان کے میڈیا کارکنان کے مسائل بڑھ رہے ہیں اب وقت آ گیا ہے کہ کارکنان کے بقاء کی جنگ لڑی جائے موجودہ دور میں میڈیا کرائسز کا شکار ہے اور اس کرائسز کو پیدا کیا گیا ہے آئین میں میڈیا کو دی گئی آزادی چھیننے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اندر اب تک 150 سے زائد صحافیوں کو شہید کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں صحافی تکلیف اور کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت اور ریاست کو چاہیے کہ پاکستان کے اندر امن و امان کے قیام کو مکمل بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ صحافتی اداروں کو تحفظ فراہم کریں۔تقریب سے جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی،ممبر ایف ای سی امین عباسی،امجد اعوان، نائب صدر اکرم ناصر،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد بشیر ودیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے  نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رہے گی۔ رواں سال جدوجہد کا سال ہوگا جس میں خاص طور پر صحافیوں کے معاشی مسائل کے حل کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے نہ صرف جسمانی بلکہ معاشی مشکلات کا سامنا کیا، آج صحافی کمیونٹی اور میڈیا ورکرز شدید مالی بحران کا شکارہیں۔ صحافیوں کو ملک بھر میں سنسرشپ اور پریس ایڈوائس کے مسائل کا سامنا ہے۔ قائدین پی ایف یو جے کی قیادت میں صحافیوں کی مشکلات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہے گے۔مقررین نے پی ایف یو جے کے بانی رہنماوئں کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں ملک بھر کے وفات پا جانے والے صحافیوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کے آخرمیں پی ایف یو جے کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔

مزید پڑھیں