Advertisements

پنجاب، خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ تیار

election commission
Advertisements

اسلام آباد: پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں کے انتخابات، قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے 15 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ تیار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ دو روز میں وفاقی حکومت کو فنڈز کیلئے خط لکھا جائے گا، الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت سے عام انتخابات کی مد 5 ارب روپے کی رقم مل چکی ہے، مزید 10 ارب روپے فنڈز کی فراہمی کا مطالبہ کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا میں نگران حکومت تشکیل دی جا چکی ہے، صوبے میں محمد اعظم خان نے بطور نگران وزیر اعلیٰ کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، انہوں نے صوبے میں صاف اور شفاف انتخابات کروانے کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے

Advertisements