Contact Us

چنی گوٹھ جائیداد کا تنازعہ تین بھائیوں نے اپنی تینوں حقیقی بہنوں کو چھریوں سے ذبح کر ڈالاایک بہن جاں بحق دو شدید زخمی

Channi Goth

چنی گوٹھ (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر تین بھائیوں نے اپنی تینوں حقیقی بہنوں کو چھریوں سے ذبح کر ڈالا ، ایک بہن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق دو شدید زخمی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ چنی گوٹھ کے علاقہ موضع خدا بخش خان والا میں باپ کے فوت ہونے کے بعد والدہ نے جائیداد اپنی بیٹیوں شاہدہ ، ناہید اور زاہدہ کے نام کرا دی جس کا تنویر ، غلام دستگیر اور حفیظ کو رنج تھا اسی بنا پر انہوں نے اپنے دو ساتھیوں سمیت اپنی تینوں حقیقی بہنوں کو چھریوں سے ذبح کر ڈالا ، ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ نے ان کو شدید زخمی حالت میں آر ایچ سی چنی گوٹھ پہنچایا جہاں پر ایس ایم او ڈاکٹر ظفر عباس اور حفیظ اللّٰہ ڈسپنسر نے ان کو ابتدائی طبی امداد دی , اسی دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شاہدہ جاں بحق ہو گئی جبکہ ناہید اور زاہدہ کو شدید زخمی حالت میں بی وی ایچ بہاولپور ریفر کر دیا گیا ہے جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ چنی گوٹھ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں