چنی گوٹھ : سوتیلے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل اور کزن کو شدید زخمی کردیا

Advertisements
گھریلو رنجش کا شاخسانہ فسوسناک واقعہ بستی لنگاہ ٹاہلی والی میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایوب خان لنگاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گھریلو رنجش پر فائرنگ، سوتیلے بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل، کزن زخمی چنی گوٹھ میں گھریلو رنجش پر سوتیلے بھائی نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو قتل اور کزن کو شدید زخمی کردیا۔ افسوسناک واقعہ بستی لنگاہ ٹاہلی والی میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے ایوب خان لنگاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Advertisements