برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو سینٹ ایڈورڈ تاج پہنادیا گیا

King Charles 3rd Coronation Ceremony

 لندن: برطانیہ میں چارلس سوم کو بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کا تاج پہنادیا گیا۔

شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت 700 سال قدیم شاہی کرسی پر بیٹھے

آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی کیے۔  

تاجپوشی کی یہ روایت 1066 میں شروع ہوئی تھی جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، شاہ چارلس سوئم نے 40ویں بادشاہ کا تاج اپنے سر پر سجایا ہے، تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجے اور توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔

تاج پوشی کی تقریب کے بعد شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا 4 ٹن سونے کی بنی ہوئی اسٹیٹ کوچ میں روانہ ہوئے جو کہ جارج سوئم کیلئے بنائی گئی تھی، وہ 39 ممالک کے 4 ہزار فوجی اہلکاروں کے ایک میل طویل جلوس میں واپس بکنگھم پیلس پہنچے

بکنگھم پیلس میں واپسی کے بعد شاہی خاندان بالکونی میں آیا، شاہ چارلس نے شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ بکنگھم پیلس کی بالکونی سے فلائی پاسٹ کا معائنہ کیا، اس موقع پر شاہ چارلس نے عوامی نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا، سلامی میں رائل نیوی کے جہازوں نے شرکت کی

مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔

لندن کی سڑکوں اور شاہراہوں پر ہزاروں لوگوں نے جبکہ دنیا بھر سے لاکھوں لوگوں نے تاج پوشی کی تقریب کو   ٹیلی وژن سکرینز پر دیکھا 

واضح رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

Queen Kamila Coronation

مزید پڑھیں