Contact Us

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنرجین میری ایٹ کی ملاقات، پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباددی

British High Commissioner Jane Marriott meets Chief Minister Punjab Marriam Nawaz

ملاقات میں پنجاب کے طلبا کے لئے اعلی برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ بڑھا نے، گرلز ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا

پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں، آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کوتمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے:مریم نواز شریف

لاہور یکم مارچ:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برٹش ہائی کمشنرجین میری ایٹ نے ملاقات کی۔ برٹش ہائی کمشن لاہور آفس کی سربراہ کلاراسٹرینڈ ہوج بھی موجود تھیں۔ برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے وزیراعلی مریم نواز شریف کو پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر مبارکباددی۔ برٹش ہائی کمشنر نے وزیراعلی مریم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے برٹش ہائی کمشنر جین میری ایٹ کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں پنجاب کے طلبا کے لئے اعلی برطانوی یونیورسٹیوں میں سکالر شپ بڑھا نے، گرلز ایجوکیشن کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔موسمیاتی تبدیلی اورماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے ائیر کوالٹی انڈکس ٹیکنالوجی کے تبادلے پر گفتگوکی گئی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے گورنس اور شفافیت پر اپنے ویژن سے آگاہ کیا۔ملاقات میں ڈیجیٹل پنجاب کے ویژن پر بات چیت کی گئی، برطانوی ہائی کمشنر نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن کو سراہا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹلائزیشن کے جدید دور میں لے جانا چاہتے ہیں۔ آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کے لئے برطانوی اداروں کوتمام ممکنہ سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بالخصوص لاہور میں آئی ٹی پارک کے پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں آئی ٹی،ٹوئن ٹاورز کا پراجیکٹ بہت جلد شروع کیا جائے گا

مزید پڑھیں