برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کا اشرف شوگر ملز کے مختلف شعبوں کا دورہ

شوگر انڈسٹری ہمارے ملک کی دوسری بڑی انڈسٹری ہے اشرف شوگر ملز جنوبی پنجاب کا ایک اہم صنعتی یونٹ ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وڑائچ کی بریفنگ
لوگوں سے مل کر اور ایگری کلچر سے وابستہ انڈسٹری کو دیکھ کر نہایت ہی عمدہ لگا جسے وہ ہمیشہ اپنی زندگی کی یادوں میں محفوظ رکھیں گے گروپ ہیڈ ماہیش مشرہ
بہاولپور: برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کا بہاولپور اور اشرف شوگر ملز کا دورہ۔ تفصیل کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کے وفد نے بہاولپور اور اشرف شوگر ملز کا دورہ کیا وفد نے ملز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پرہونے والے کام کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کی اور ملز کے ٹیکنیکل شعبوں سمیت تمام ملز کے شعبوں کی کارکردگی بارے تمام معلومات لیتے ہوئے مکمل جائزہ لیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کے گروپ ہیڈ ماہیش مشرہ نے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان میں بہت ہی پر کشش ثقافتی ورثہ کیساتھ ساتھ اعلی کوالٹی کی زرعی مصنوعات بھی موجود ہیں جس میں جنوبی پنجاب میں پائی جانے والی تہذیب و روایات بہت اہم ہیں خصوصا یہاں کے لوگ بہت ہی پیار کرنے والے اور بہترین مہمان نواز ہیں یہاں کی تہذیب و ثقافت اور پیار کرنے والے لوگوں سے مل کر اور ایگری کلچر سے وابستہ انڈسٹری کو دیکھ کر نہایت ہی عمدہ لگا جسے وہ ہمیشہ اپنی زندگی کی یادوں میں محفوظ رکھیں گے ان کی کوشش ہوگی کہ وہ نہ صرف برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دوستانہ رشتوں کو مزید مضبوط بنائیں گے بلکہ پاکستان کی زرعی مصنوعات کو بھی ایکسپورٹ کے قابل بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس موقع پر اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وڑائچ نے وفدکو شوگر انڈسٹری کی ورکنگ کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شوگر انڈسٹری ہمارے ملک کی دوسری بڑی انڈسٹری ہے جس میں اشرف شوگر ملز جنوبی پنجاب کا ایک اہم صنعتی یونٹ ہے جو یہاں دیہی علاقوں کی عوام کی بہترین خدمت کررہا ہے یہ ادارہ بہترین روزگار کے ساتھ ساتھ کسانوں کو نہ صرف ان کی فصل کا بہترین معاوضہ ادا کررہا ہے بلکہ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپورکردار ادا کررہا ہے جن میں پختہ سڑکیں، کسانوں کو فصل کاشت کرنے کے لیے بلا سود قرضوں کی فراہمی کیساتھ سا تھ دیگر کئی عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ذریعے عوام کو بہت ساری سہولیات فراہم کرنے میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہا ہے بلکہ ملکی صنعتی ترقی میں بھی موثر کردار ادا کررہا ہے اور حکومتی خزانے میں ٹیکسز اور چینی کی مد میں دیگر بیرونی زرمبادلہ بھی کما کر ملک کو بہترین ریونیو فراہم کرتا ہے۔
وفد نے شوگر انڈسٹری اور اس کی ملکی صنعت میں کرادار کو خوب سہرایا اور اشرف شوگر ملز کی عمدہ کارکردگی کو داد دی اور اس دورے کو اپنے لیے بہترین لرننگ سے استفادہ ہونے کا موقع قرار دیا برطانوی وفد میں گروپ ہیڈ ماہیش مشرہ کے ساتھ ڈپٹی ہیڈ، فہد سلہری، ایس آر او صبیحہ احمد پی آر او فرح شیروان تھے۔ اور اشرف شو گر ملز کی جانب سے پر وجیکٹ ڈائریکٹر مشتاق احمد وڑائچ منیجر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) عابد الرحمن، بلال مان، محمد اعظم، رضوان احمد بھی ساتھ موجود تھے۔