Advertisements

اوچ شریف شہر اور گردونواح میں خشت بھٹوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ، وبائی امراض میں اضافہ کا خدشہ

brick kilns in Uch Sharif is increasing day by day
اوچ شریف : شہری آبادی میں موجود خشت بھٹہ سے دھواں اٹھ رہا ہے
Advertisements

اوچ شریف (نامہ نگار) اوچ شریف شہر اور گردونواح میں خشت بھٹوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ، بھوسہ‘ گھاس پھوس‘ ٹائر پلاسٹک کچرا‘ پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے فضا خطرناک حد تک آلودہ ، وبائی امراض میں بھی اضافہ کا خدشہ ، محکمہ ماحولیات اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ۔

تفصیل کے مطابق اوچ شریف اور اسکے گردونواح میں خشت بھٹوں کی تعداد میں اضافہ شہریوں کے لئے وبال جان بن چکا ہے حالانکہ فضائی آلودگی کا مظہر بننے والے خشت بھٹے ہمیشہ گنجان آباد اور شہری آبادی سے باہر ہی قائم کیے جاتے ہیں لیکن انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی خاموشی کے باعث شہر کے قریب خشت بھٹوں میں بھوسہ توڑی خشک گھاس ‘ ٹائر پلاسٹک کچرا اور پلاسٹک کی بوتلوں کے استعمال سے نکلنے والا زہریلا دھواں نہ صرف فضائی آلودگی کا باعث بن رہا ہے بلکہ وبائی امراض کا بھی مظہر ہے ایک محتاط اندازے اور سروے کے مطابق ہر گھر میں تیسرا فرد الرجی‘ دمہ‘ کھانسی‘ ٹی بی ‘ کینسر جیسے موذی امراض کے علاوہ پھپھپڑوں کے امراض میں مبتلا ہے جو کہ محکمہ ماحولیات اور انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements