Advertisements

چنی گوٹھ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات چار مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاری محمد ناصر سیالکوٹی سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے , فائرنگ کرتے ہوئے فرار

Chanigoth
Advertisements


چنی گوٹھ (نامہ نگار) چنی گوٹھ میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات ، نامعلوم مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے بینک سے کیش لے کر جانے والے بیوپاری سے دس لاکھ روپے لوٹ لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ، تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کا رہائشی محمد ناصر سیالکوٹی جو کہ گڑ کا بیوپاری ہے ، وہ گزشتہ روز مقامی بینک سے دس لاکھ روپے کیش لے کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اس کا تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر گھر کے سامنے اسے لوٹ لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے ۔