Advertisements

علم دوست احباب اللہ آباد کے زیر اہتمام معروف رائٹر مولانا عبدالمنان معاویہ کی نئی تصنیف "شعورِ دین” کی تقریبِ رونمائی

Book Launch Ceremony of Renowned Writer Maulana Abdul Mannan Muawiya’s New Work “Shu‘oor-e-Deen” Held Under Auspices of Ilm Dost Ahbab Allahabad
Advertisements

تقریب کی صدارت سینئر صحافی عبدالخالق بھٹی نے کی جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی علمی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

جن پور(نامہ نگار ) علم دوست احباب اللہ آباد کے زیر اہتمام معروف مذہبی و ادبی رائٹر مولانا عبدالمنان معاویہ کی نئی شائع ہونے والی تصنیف "شعورِ دین” کی تقریبِ رونمائی پریس کلب اللہ آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت سینئر صحافی عبدالخالق بھٹی نے کی جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی علمی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

Advertisements

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی عبدالخالق بھٹی نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہمیشہ علم و کتاب سے جڑا رہتا ہے، ہمارا شہر کسی دور میں اہلِ علم و ادب کا مرکز رہا ہے اور مولانا عبدالمنان معاویہ انہی اہلِ قلم میں شامل ہیں جو مسلسل اپنی تحریروں کے ذریعے معاشرتی اقدار اور رائج الوقت مسائل پر رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبدالمنان معاویہ کی کتاب شعورِ دین ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے جس سے بالخصوص نوجوان نسل کو روشناس کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے

کتاب کے مصنف مولانا عبدالمنان معاویہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے اور اس کی خوبی یہ ہے کہ وہ انسان کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اپنی تصنیف کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ شعورِ دین میں مختلف موضوعات پر مبنی مضامین شامل کیے گئے ہیں جو قاری کو نہ صرف فکری بالیدگی عطا کرتے ہیں بلکہ ان کا انداز تحریر دلچسپ اور عام فہم ہے، جس سے طبیعت پر بوجھ نہیں پڑتا بلکہ قاری شوق سے مطالعہ کرتا ہے

مولانا شہباز نیازی نے کتاب اور مصنف پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولانا عبدالمنان معاویہ کی تحریروں میں ایک طرف ادبی رنگ نمایاں ہوتا ہے تو دوسری جانب عام فہم اسلوب قاری کے لطف کو دوبالا کر دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعورِ دین کے مضامین سے واضح ہوتا ہے کہ مصنف نے اصلاحِ معاشرہ اور اصلاحِ عقائد کے لیے گہری محنت کی ہے، جو اب تحریری صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اس کتاب کو اپنے حلقۂ احباب میں عام کریں تاکہ لوگوں میں فہمِ دین پیدا ہو

تقریبِ رونمائی میں محمد حنیف عباسی، رانا محمد اعجاز، سید اصغر علی شاہ، سہیل احمد، سید رشید احمد شاہ، سیف الرحمٰن بھٹی، سید محمد طارق شاہ، خورشید احمد بھٹہ، اے ڈی بھٹی، رانا محبوب احمد، سید محمد عامر شاہ گیلانی، محمد وسیم بھٹی، غلام محمد عباسی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی اور کتاب کو علمی حلقوں کے لیے ایک اہم اضافہ قرار دیا۔