Advertisements

شادی شدہ خاتون اِرشاد بی بی کی بوری بند نعش موضع سکھیل کی نہر سے برآمد ، تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

Body of Married Woman Irshad Bibi Recovered from Sukhail Canal; Case Registered on Husband’s Complaint
احمد پور شرقیہ :مسمات ارشاد بی بی کی فوٹو فائل اوراس کی بوری بند نعش
Advertisements

پچپن سالہ اِرشاد بی بی گھر سے بازار گئی تھی مگر واپس نہ لوٹی ،تھانہ سٹی میں مقدمہ کے اندراج کے بعد اگلے روز میری بیوی کی نعش نہر سے ملی جسے نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردِی سے۔موت کے گھاٹ اتار دیا خاوند کا بیان


احمد پور شرقیہ (نمائندہ خصوصی) سید ریاض حسین ولد عباس شاہ سکنہ جوئیہ کالونی نے پولیس تھانہ سٹی کو درخواست دی کہ میری بیوی ارشاد بی بی بمری 50/55 سال گھر سے بازار گئی شام تک گھر واپس نہ ائی ہمراہی گواہان سید شاہ زیب سید خلیل احمد کے ہمراہ بازار سے پتہ کیا اور رشتہ داروں کے گھروں سے پتہ کیا اس کا کچھ پتہ نہ چلا میری بیوی کو کسی نے اغوا کر لیا ہے پولیس تھانہ سٹی نے سید ریاض حسین کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا مقدمہ درج ہونے کے دوسرے دن بعد ایک بوری بند لاش موضع سکھیل میں ایک نہر میں پڑی ہوئی ملی اطلاع ملنے پر جب جا کر دیکھا گیا تو وہ مسمات ارشاد بی بی کی لاش تھی انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد ارشاد مائی کی لاش  کو بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دیا گیا تھا

Advertisements