Advertisements

چنی گوٹھ تین سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد نہر سے برامد

Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) گزشتہ روز نہر میں ڈوبنے والے تین سالہ بچے کی لاش تقریباً چودہ گھنٹے کی تگ و دو بعد نہر 1122 کے ریسکورز نے تلاش کر لی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چنی گوٹھ سٹیشن کا رہائشی تین سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا تھا جس کی تلاش کے لئے ریسکیو احمد پور شرقیہ چنی گوٹھ نے آپریشن شروع کیا مگر رات ہونے کے باعث آپریشن روک دیا گیا مگر صبح پھر آپریشن شروع کیا گیا تو ریسکیو 1122 لیاقت پور نے چک 87 عباسیہ کے قریب پانی میں تیرتی ہوئی لاش نہر سے نکال کر ریسکیو 1122 احمد پور شرقیہ کے حوالے کی جنہوں نے لاش مقامی ہسپتال منتقل کر دی، اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ ندیم ہاشمی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا ، واضح رہے کہ چنی گوٹھ سٹیشن کے رہائشی محمد ساجد اپنے تین سالہ بیٹے محمد ثاقب کے ہمراہ عباسیہ نہر پر نہانے کے لئے گیا تو وہ اپنے بیٹے محمد ثاقب کو نہلا کر باہر بیٹھا دیا اور خود نہانے لگا ، کچھ دیر بعد دیکھا تو بچہ غائب تھا ۔