Advertisements

تھانہ چنی گوٹھ کے سامنے ٹاؤن سے بارہ سالہ بچے محمد عنصر کی ریت میں دبی ہوئی لاش برآمد

“Body of 12-Year-Old Boy, Muhammad Ansar, Found Buried in Sand Near Town Outside Chani Goth Police Station”
Advertisements

بچے کی وجہ موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، ظاہری طور پر بچے کے ساتھ کوئی زیادتی بھی نہیں ہوئی ڈی ایس پی چوہدری جاوید اختر


چنی گوٹھ (نامہ نگار) مقامی ٹاؤن میں بارہ سالہ بچے کی ریت میں دبی ہوئی لاش برآمد ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کر دیا ، اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ چنی گوٹھ کے سامنے ٹاؤن سے بارہ سالہ بچہ جس کا نام محمد عنصر ولد محمد عمران سکنہ چنی گوٹھ شہر معلوم ہوا ہے ، اس کی لاش ریت میں دبی ہوئی تھی ، لاش پر سینے تک ریت ڈالی ہوئی تھی اور منہ ننگا تھا ،

Advertisements

اس سلسلے میں میڈیکل آفیسر رورل ہیلتھ سنٹر چنی گوٹھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لاش پر کوئی ظاہری نشان نہیں ہے ، جبکہ ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ چوہدری جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی وجہ موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ، ظاہری طور پر بچے کے ساتھ کوئی زیادتی بھی نہیں ہوئی مگر کرائم سین ٹیم اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے ، پولیس جو قانونی کاروائی بنتی ہے وہ کرے گی ۔ لاش کو کرائم سین یونٹ کے معائنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمد پور شرقیہ منتقل کیا جائے گا