Advertisements

بورڈ آف ریونیو پنجاب کا قانون گو کو دیے گئے نائب تحصیلدار کے اضافی، لُک آفٹر اور اون پے سکیل چارجز فوری طور پر ختم کرنے کا حکم

punjab government logo
Advertisements

صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت, قانون گو کے پاس پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ء کے تحت اسسٹنٹ کلیکٹر درجہ اول یا دوم کے اختیارات نہیں ہوتے

چنی گوٹھ (نامہ نگار) بورڈ آف ریونیو پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے قانون گو کو دیے گئے نائب تحصیلدار کے اضافی، لُک آفٹر اور اون پے سکیل چارجز فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بورڈ آف ریونیو کے مطابق قانون گو کے پاس پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967ء کے تحت اسسٹنٹ کلیکٹر درجہ اول یا دوم کے اختیارات نہیں ہوتے، لہٰذا ایسے افسران کی جانب سے انتقال اور تقسیمِ اراضی کے مقدمات میں کیے گئے فیصلوں کی قانونی حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔جاری ہدایات کے مطابق نائب تحصیلدار کی خالی اسامیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن اور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے ذریعے رولز 2009ء کے تحت پُر کی جائیں گی، جبکہ عبوری طور پر صرف سینئر ترین قانون گو کو رولز 1974ء کے تحت کرنٹ چارج دیا جا سکے گا۔

Advertisements