Advertisements

کمشنر راجہ جہانگیر انور کی صدارت میں بہاول پورمیوزیم کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

Board of Governors meeting of Bahawalpur Museum
Advertisements

بہاول پور:3/ نومبر کمشنر بہاول پور و چیئرمین بورڈ آف گورنرز بہاول پورمیوزیم راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ بہاول پور میوزیم جنوبی پنجاب کی ثقافت کا امین ہے۔ یہ خطہ ثقافتی اور تہذیبی حوالے سے زرخیز ہے۔ یہاں کی ثقافت کے تمام رنگ میوزیم میں محفوظ ہیں جبکہ چولستان کا منفرد کلچر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ریاست بہاول پور کے نوادرات میوزیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے میں معاون ہیں۔ عجائب گھروں کا قیام متمدن معاشروں کی پہچان ہے۔ میوزیم گم گشتہ تہذیبوں کے درمیان مماثلت اور فرق کو دیکھنے، سمجھنے اور مستقبل کے راہیں ہموار کرنے میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور و چئیرمین بورڈ آف گورنرز بہاول پورمیوزیم راجہ جہانگیر انور نے آج بہاول پورمیوزیم کے بورڈ آف گورنرز کے 23ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں میوزیم کی اہمیت کے پیش نظر تقریباً تمام شعبہ ہائے زندگی میں تاریخ  و نوادرات کو محفوظ کرنے کیلیے عجائب گھروں کا قیام روز بروز بڑھتا جا رہا ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے۔ڈائریکٹر بہاول پورمیوزیم محمد زبیر ربانی نے کمشنر بہاول پور کو میوزیم کے منصوبہ جات، ملازمین کی فلاح و بہبودو دیگر معاملات  کے بارے میں تفصیلی بریف کیا۔ بورڈآف گورنرز نے فیصلہ کیا کہ مختلف تعلیمی، تحقیقی و ثقافتی اداروں کے ساتھ مل کر مفاہمتی یادداشت کے معاہدے کئے جائیں گے۔ بورڈ آف گورنرز کے 23ویں اجلاس میں ڈاکٹر ابو بکر، ڈائریکٹر فنانس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،سمیرا ملک صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی، محمد حسین سیکشن آفیسر انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ،سینئر صحافی عبدالمجیدگل، میاں منصور حیات عباسی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اختر عباسی، اسسٹنٹ پروفیسر فائن آرٹس گورنمنٹ ڈگری کالج زارا سحر، سرپرست سر صادق آرٹ گیلری علی اسد، ایس ڈی او آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ محکمہ آثارِ قدیمہ حکومت پنجاب سجاد احمد موجود تھے۔