Advertisements

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق

Blast in coal mine in Quetta, 34 miners killed
Advertisements

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسے 42 افراد میں سے 34 کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔


 پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئلہ کان حادثہ دو کانوں کے بیٹھنے سے پیش آیا، ایک کوئلہ کان سے 22 لاشیں جبکہ دوسری کان سے 12 لاشیں نکالی گئیں، مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Advertisements

کوئٹہ: پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد پھنسے 42 افراد میں سے 34 کی موت کی تصدیق کر دی گئی، جن کی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں –پی ڈی ایم اے کے مطابق کوئلہ کان حادثہ دو کانوں کے بیٹھنے سے پیش آیا، ایک کوئلہ کان سے 22 لاشیں جبکہ دوسری کان سے 12 لاشیں نکالی گئیں، مزید کان کنوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز شعیب نوشیروانی نے کہا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی دشوار حالات کے باوجود آپریشن مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں، متاثرہ کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا، حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی۔

قبل ازیں کوئلہ کان کے مالک نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کان میں میتھین گیس کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت 42 مزدور تھے، کان میں پھنسے تمام مزدوروں کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ سے ہے۔ قبل ازیں چیف مائینز انسپکٹر عبدالغنی نے بتایا کہ کوئلہ کان سے اب تک 32 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں، کان بیٹھنے کے باعث وہاں کام کرنے والے 34 کان کن پھنس گئے تھے، دھماکے کے بعد کان کا بڑا حصہ بیٹھ گیا تھا