Advertisements

احمد پور شرقیہ اور گردونواح میں ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری

Black marketing of LPG continues in Ahmadpur East and surrounding areas
Advertisements

نرخ چھ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئےمقامی انتظامیہ سے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) احمد پور شرقیہ اور گردونواح میں ایل پی جی کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ جاری۔ نرخ چھ سو روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق شہر میں واقع ایل پی جی فروخت کرنے والے دوکانداروں نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اُڑاتے ہوئے ایل پی جی بلیک میں فروخت کر رہے ہیں ۔ اور فی کلو نرخ چھ سوروپے تک جاپہنچے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ انتہائی پریشان ہے حکومت نے ایل پی جی کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔ مگر ان پر عملدرآمد نہ ہو رہا ہے شہر یوں محمد اکرم، محمد عمر ، اکبر محمد خالد محمد افضل نے مقامی انتظامیہ سے ایل پی جی کی سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

Advertisements