پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر تاج محمد لنگاہ کی سالگرہ منائی گئی

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار ) بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام بیرسٹر تاج محمد لنگاہ ( مرحوم ) کی یو م پیدائش کے مو قع پر بار روم میں زیر صدارت محمد اکبر انصاری جنرل سیکرٹری
سرائیکی پارٹی کے لیڈر تاج محمد لنگاہ کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ جنرل سیکرٹری با ر ایسویسی ایشن محترمہ پر وین عطاء ملک ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھیں جبکہ مہمان خاص کے طور دیوان عبدالرشید، شہزاد گل نیازی، تاج محمد ڈھکو اور سابق صدر محمد ندیم بر براہ نے شمولیت کی اس مو قع پر ایڈووکیٹ شوکت سولنگی نے تلاو ت قرآن پاک کی اور نعت رسول ﷺ پیش کی محمد اکبر انصاری جنرل سیکرٹری سرائیکی پارٹی، جنرل سیکرٹری بار ایڈووکیٹ پروین عطاء ملک اور سابق صدر دیوان عبدالرشید، نے اپنے خطاب میں کہا کہ تاج محمد لنگاہ سرائیکی علاقے کا بہت بڑا لیڈر تھا ان کی خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ اب سرائیکی پارٹی کی قیادت ان کی بیٹی کر رہی ہیں۔ اور بحالی سرائیکی صوبہ کے لیے دن رات کو شاں ہیں۔ اس مو قع پر اکبر انصاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی کو ششوں کو سہراتے ہو ئے کہا کہ شہید ذولفقار علی بھٹو نے سرائیکی علاقے کے لیے بہت کچھ کیا یہاں کے لوگوں کو وزیر اعظم پاکستان بھی بنایا۔