یوم ولادت قائد اعظم و حضرت عیسیٰ ؑ، تقریب کا انعقاد

حاصل پور: قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان جنوبی پنجاب ونگ اور عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصل پور کے زیر اہتمام ” تقریب یوم ولادت قائد اعظم و حضرت عیسیٰ ؑ” بمقام امیر موٹرز حاصلپور منعقد کی گئی۔جسکے مہمان خصوصی محمد ایاز سمیع جوئیہ سینئر وائس چیئرمین جنوبی پنجاب قومی امن کمیٹی برائے بینا المذاہب ہم آہنگی پاکستان تھے۔مہمان اعزاز حافظ اختر جوئیہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب قومی امن کمیٹی براۓ بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان تھے۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد خضر حیات خان ایڈووکیٹ چیئرمین عاشق حسین خان ایڈووکیٹ میموریل آرگنائزیشن حاصلپور نے سرانجام دیے۔آرگنائزیشن کے انچاج کلچرل اینڈ سپورٹس ونگ اعظم سہیل ہارون ایڈووکیٹ اور تنویر حسین نے تقریب کے انتظامات سنبھالے۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔عبدالباسط خضر نے تلاوت کی۔محمد امین ساجد سعیدی صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعر نے نعت پیش کی۔مقررین میں رفاقت حسین ایڈووکیٹ،قیصر عباس ورک،سید مبارک علی شمسی،محمد نواز ہیڈ کلرک،ماسٹر اسلم، طالب جوزف سابق کونسلر،عرفان کیانی،حافظ اختر جوئیہ نے اظہار خیال کیا۔مہمان خصوصی محمد ایاز سمیع جوئیہ نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم اقلیتی برادری کے حقوق کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہم انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہیں اور اپنے پلیٹ فارم سے تمام مذاہب اور مسالک کے ساتھ مل کر ملک پاکستان میں امن قائم کرنے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے والی سازشوں کا مل جل کر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔آخر میں دعا کے بعدقائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں رضوان ڈوگر ،مظفر حسین ڈھڈی،محمد عرفان،مظہر حسین بھٹی،وسیم شاہ،نذیر خان غازی خنانہ،قاسم صدیقی،ملک ندیم اقبال،جنید شاہ ،مسیحی برادری ودیگران نے شرکت کی۔