پاکستان مسلم لیگ(ن)سیکرٹریٹ لیاقت پور میں قائد اعظم اور نوازشریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے

لیاقت پور( )پاکستان مسلم لیگ(ن)سیکرٹریٹ لیاقت پور میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح اور قائد مسلم لیگ (ن) سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے،پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 257کی رہنماوامیدوارپنجاب اسمبلی محترمہ غزالہ جبیں نے لیگی عہدے داران رانا ظہیراحمد خان،محمدباقرالزمان،رانا لیاقت علی ودیگرکے ہمراہ کیک کاٹے،اس پروقارتقریب میں تحصیل بھر سے لیگی عہدے داران واراکین نے شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما وامیدوارپنجاب اسمبلی محترمہ غزالہ جبیں نے کہا کہ قائداعظم محمدعلی جناح نے کٹھن اور مشکل ترین حالات میں پاکستان قائم کیا جبکہ میاں محمدنوازشریف نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا،ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور ملک میں بڑے بڑے منصوبہ جات شروع کر کے خوشحالی کی طرف گامزن کیا،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر ملک وقوم کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،آج ان حالات میں جب ملک مشکلات کی گھڑی میں گھر چکا ہے میاں محمدنوازشریف کی مدبرانہ قیادت کی ضرورت ہے،ان کا ملک میں آنا ناگزیرہے،تقریب میں اللہ دتہ لاشاری،جاوید خان لاشاری ایڈووکیٹ،زاہد خان کاشف وڑائچ،محمدسفیان،مظہر عباسی،زبیر عباسی سمیت لیگی کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔