مسلم لیگ نون کے ضلعی سینئر نائب صدرقاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے کی اقامت گاہ پر قائداعظم محمّد علی جناح اور میاں محمّد نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

Advertisements
احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) سابق و زیر اعظم میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب سابق ایم پی اے قاضی عدنان فرید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی ۔ جس کے مہمان خصوصی قاضی عدنا ن فرید تھے۔ تقریب میں مسلم لیگ ( ن ) کے عہدیداروں جا م حنیف کھور، چوہدری سردار احمد ، محمد اسلم قریشی ، میاں محمدیونس ، حاجی شفیق کھوکھر ، حاجی محمد یوسف کھوکھر، مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد ارشدر اجپوت ، و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کے مو قع پر کیک کاٹا گیا ۔ اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ۔ اس مو قع پر قاضی عدنا ن فرید، نے کہا کہ بہت جلد میاں محمد نوازشریف پاکستان میں ہوں گے۔ وہ آج بھی ملک کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔

