Advertisements

اگلے چند عرصہ میں اربوں روپے کےمنصوبہ جات جاری کر دیئے جائیں گے، انشاء ﷲ اگلا الیکشن عوامی خدمات کے بل بوتے پر جیتں گے۔ مخدوم سید افتخار حسن گیلانی

MPA Makhdoom Syed Iftikhar Hassan Gilani
اوچ شریف : ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی شمس محل اوچشریف میں محمد اجمل خان چانڈیہ اور قاری محمد اکبر خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
Advertisements

اوچ شریف(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے مخدوم الملک مخدوم سید افتخارالحسن گیلانی کا شمس محل اوچشریف میں چیف آف بلوچ اتحاد سردار محمد اجمل خان چانڈیہ۔ قاری محمد اکبر خان مرکزی ترجمان بلوچ اتحاد سے ملاقات کے دوران اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلے چند عرصہ میں اربوں روپے کےمنصوبہ جات جاری کر دیئے جائیں گے انشاء اللہ اگلا الیکشن عوامی خدمات کے بل بوتے پر جیتں گے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کا مذید کہنا تھا کہ میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر میرے حریف بوکھلاہٹ کا شکار ہو گے ہیں میں اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہوں اپنے حلقہ کی عوام کیلیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں جن میں ٹف ٹآئل سولنگز میٹل روڈ سیورئج و دیگر منصوبہ جات شامل ہیں ان سکیموں میں کچھ کام مکمل ہونے کے قریب ہیں اور کچھ سکیموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں چند دنوں تک ان سکیموں پر کام شروع ہو جاے گا میرے سیاسی حریف میرے ترقیاتی سکیموں کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگے ہیں مجھے ان لوگوں کے بیان بازی سے کوئی سروکار نہیں میں نے اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کرنی ہے اور کرتا رہوں گا میں اپنے حلقہ کی غریب عوام کو ان مفاد پرست ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتا میرا جینا مرنا اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے۔