Advertisements

غیر یقینی سیاسی صورتحال، سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی, سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Stock market
Advertisements

کراچی (پی پی آئی)ملک میں جاری غیر یقنیی سیاسی صورتحال کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر پڑنے لگے، ایک مرتبہ پھر بڑی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔حصص مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا، صبح دس بجے کے قریب انڈیکس میں محض 10 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تاہم بعد میں مندی کی واپسی ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 450 پوائنٹس سے بھی زیادہ کی مندی دیکھی گئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں کاروبار 404.12 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 41195.06 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.97 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی جبکہ 4 کروڑ 71 لاکھ 59 ہزار 489 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زیادہ تر شیئرز کے فروخت کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔پی پی آئی کے مطابق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے کم امکانات کے ساتھ نئے بجٹ میں کارپوریٹ شعبے پر مزید ٹیکسوں کی خبروں نے مارکیٹ میں منفی رجحان کو جنم دیا۔