ڈیرہ غازی خان کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے، وزیر اعلی عثمان بزدار نے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
نواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح، بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی
ایک کروڑ 78 لاکھ کی لاگت سے پل ڈاٹ چوک کی بیوٹیفکیشن کاافتتاح، 19 کروڑ سے ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی کے منصوبے کا بھی افتتاح کی
ڈیرہ غازی خان کیلئے 9 ارب روپے کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد، 2 ارب 10 کروڑ روپے سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا
کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت 133 کلومیٹر طویل سڑکیں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیں گی
ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ارب 91 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک بنے گا
غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں اکیڈمک بلاک،ہاسٹل ایک ارب روپے سے بنے گا، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج ڈی جی خان بھی بنے گا
غازی پارک کی بحالی 3 کروڑ رسے ہوگی،سینتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ سٹی پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر11 کروڑ خرچ ہوں گے
ڈیرہ غازی خان میں محکمہ آبپاشی کے شوریہ دھنگانہ اینڈ درخواست سسٹم کی بحالی 39 کروڑ 60 لاکھ روپے سے ہوگی
پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دو رویہ روڈ 39 کروڑ 29 لاکھ روپے سے تعمیر ہوگی،تحصیل کمپلیکس کی تعمیر و بحالی پر5 کروڑ روپے خرچ ہو ں گے
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس تقریباً 15 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا، پولیس ٹرینگ سکول63 کروڑ 61 کی لاگت سے تعمیر ہوگا
جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ماضی کی نسبت جنوبی پنجاب کو کہیں زیادہ وسائل دیئے جا رہے ہیں
مجھے کام چاہیے، افسران نتائج دیں، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری خود فیلڈ میں جا کر منصوبوں کا جائزہ لیں
ترقیاتی منصوبوں میں سست روی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اظہاربرہمی، مشینری خریداری میں تاخیر پر رپورٹ طلب
ٹیچنگ ہسپتال میں خالی آسامیاں پر کی جائیں،ساؤتھ پنجاب فرانزک لیب ڈی جی خان میں بنائی جائے گی
سستی اور یقینی بجلی کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے آف گرڈ سلوشن پر صرف کریں گے،ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گی
وزیر اعلی عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور پراجیکٹ کا جائزہ، ارکان اسمبلی، سیکرٹریز اور دیگر حکام کی شرکت
لاہوریکم فروری:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کیلئے اربوں روپے کے 15 ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھا-سرکٹ ہاؤس ڈیرہ غازی خان میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تختی کی نقاب کشائی کرکے 62 کروڑ 60 لاکھ روپے کے 3 پراجیکٹس کا افتتاح کیا-نواحی بستیوں کو دریائی کٹاؤ سے بچانے کے لئے حفاظتی بند، گاجنی اسکیپ پراجیکٹ کاافتتاح کر دیا گیا- دریائے سندھ کی دائیں سائیڈ پر حفاظتی بند پر41کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک کروڑ 78 لاکھ روپے کی لاگت سے پل ڈاٹ چوک کی بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا افتتاح کردیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 19 کروڑ سے بننے والے شہر خاموشاں ماڈل قبرستان کوٹلہ سکھانی غربی ڈیرہ غازی خان کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کیلئے 9 ارب روپے کے 12 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا-ان منصوبوں میں شامل ڈیرہ غازی خان میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا- کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت 133 کلومیٹر طویل سڑکیں 2 ارب 12 کروڑ روپے کی
لاگت سے بنیں گی-ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ارب 91 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک بنے گا-غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں اکیڈمک بلاک،ہاسٹل ایک ارب روپے سے بنے گا-16کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج ڈی جی خان قائم ہوگا-غازی پارک ڈیرہ غازی خان کی بحالی پر تقریباً 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے- سینتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ سٹی پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہم پر11 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے-محکمہ آبپاشی کے شوریہ دھنگانہ اینڈ درخواست سسٹم کی بحالی 39 کروڑ 60 لاکھ روپے سے ہوگی-پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دو رویہ روڈ 39 کروڑ 29 لاکھ روپے سے تعمیر ہوگی-ڈیرہ غازی خان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر و بحالی پر5 کروڑ روپے خرچ ہو ں گے۔
لاگت سے بنیں گی-ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال میں ایک ارب 91 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک بنے گا-غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں اکیڈمک بلاک،ہاسٹل ایک ارب روپے سے بنے گا-16کروڑ روپے کی لاگت سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ بوائز کالج ڈی جی خان قائم ہوگا-غازی پارک ڈیرہ غازی خان کی بحالی پر تقریباً 3 کروڑ روپے خرچ ہوں گے- سینتھیٹک ٹرف ہاکی گراؤنڈ سٹی پارک میں ضروری سہولتوں کی فراہم پر11 کروڑ 80 لاکھ روپے خرچ ہوں گے-محکمہ آبپاشی کے شوریہ دھنگانہ اینڈ درخواست سسٹم کی بحالی 39 کروڑ 60 لاکھ روپے سے ہوگی-پل ڈاٹ تا ریلوے پھاٹک دو رویہ روڈ 39 کروڑ 29 لاکھ روپے سے تعمیر ہوگی-ڈیرہ غازی خان میں تحصیل کمپلیکس کی تعمیر و بحالی پر5 کروڑ روپے خرچ ہو ں گے-ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمپلیکس تقریباً 15 کروڑ روپے سے مکمل ہوگا- پولیس ٹرینگ سکول63 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا-اس موقع پر ارکان اسمبلی،دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے-دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔ماضی کی نسبت جنوبی پنجاب کو کہیں زیادہ وسائل دیئے جا رہے ہیں۔اب عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ ہوگا، افسران اپنی ذمہ داری نبھائیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز دینے کے باوجود ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو درکار مشینری خریدنے میں غیر ضروری تاخیر کی گئی-مشینری کی خریداری میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کی جائے-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈی جی خان ڈویلپمنٹ پیکیج کے بعض ترقیاتی منصوبوں میں سست روی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کام چاہیے، افسران نتائج دیں -جنوبی پنجاب کے سیکرٹری خود فیلڈ میں جا کر منصوبوں کا جائزہ لیں -ٹیچنگ ہسپتال ڈی جی خان میں خالی آسامیاں فوری طور پر پر کی جائیں – انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب فرانزک لیب ڈی جی خان میں بنائی جائے گی- سستی اور یقینی بجلی کی فراہمی کے لئے ایک ارب روپے آف گرڈ سلوشن پر صرف کریں گے – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ میں ایک لاکھ 30 ہزار آسامیوں پر مرحلہ وار بھرتی کی جائے گی-ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزمیں گھپلے برداشت نہیں،جنوبی پنجاب کے سیکرٹری براہ راست ذمہ دار ہوں گے- وزیر اعلی عثمان بزدار کو انڈس ہائی وے تونسہ اور سخی سرور پل کی تعمیر و مرمت پر این ایچ اے حکام نے بریفنگ دی-ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈیرہ غازی خان کے لئے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ دینے پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا-اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سردار محمد خان لغاری، سردار احمد علی دریشک، سردار جاوید اختر خان لنڈ، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار محی الدین خان کھوسہ، حنیف پتافی، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ موجودتھے-ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سیکرٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔