فیاض حسین عباسی کا اعزاز: بل گیٹس کی جانب سے سندھ میں انسداد پولیو مہم کے لئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر خصوصی شیلڈ
نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان سمیت محکمہ ہیلتھ کے اعلی حکام شریک ہوئے
پاکستان گزشتہ ایک برس سے جب کہ فیاض حسین عباسی کی سرکردگی میں سندھ گزشتہ ڈیڑھ برس سے پولیو فری ہو چکا ہے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب:”پولیو فری پاکستان”میں جناب فیاض حسین عباسی کوآرڈینیٹر صوبہ سندھ کو پولیو کے خاتمہ کے لئے شاندار خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں خصوصی شیلڈ دی۔اس تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے علاوہ وفاق اور چاروں صوبوں میں”پولیو فری پاکستان” مہم کے لئے خدمات سرانجام دینے والے افسران اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔خیال رہے صوبہ سندھ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جہاں ڈیڈھ برس سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،جب کہ پاکستان گزشتہ ایک برس سے پولیو فری ہو چکا ہے۔کوآرڈینیٹر سندھ جناب فیاض حسین عباسی کا شمار پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے نیک نام،فرض شناس اور دیانتدار افسران میں ہوتا ہے۔فیاض حسین عباسی احمد پور شرقیہ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں،انہوں نے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات سرانجام دی ہیں۔
ادارہ نوائے احمد پور شرقیہ، پولیو فری پاکستان مہم میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بل گیٹس کی جانب سے شیلڈ دینے پر جناب فیاض حسین عباسی کو ہدیہ تہنیت پیش کرتا ہے اور مستقبل میں ان کی کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہے۔