اخبار پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بلاول اگلے وزیر اعظم، پیپلز پارٹی کا واضح موقف انتخابات وقت پر ہوں، یوسف رضا گیلانی

Yousaf Raza Gilani

جہلم: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیر اعظم ہوں گے، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی جماعت ہے، انتخابات کا فیصلہ مل جل کر کریں گے۔

پیر پشاوری کے سالانہ عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملٹری تنصیبات پر حملوں کے مقدمہ کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل ہونا چاہئے،آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت کے معاہدوں کی خلاف ورزی پر ہم پر اعتبار نہیں کیا جا رہا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھٹو کے عدالتی قتل اور صدارتی ریفرنس کا فیصلہ جلد ہونا چاہئے، پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جو آئین کے مطابق کام کرتی ہے، ہماری پارٹی کا واضح موقف ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں۔

مزید پڑھیں