Advertisements

بلاول بھٹو زرداری مخدوم سید علی حسن گیلانی مرحوم کی کے انتقال پر تعزیت کے لیے اوچشریف آئیں گے مخدوم سید عامر علی شاہ

Makhdoom Syed Aamar Ali Shah MPA PPP-250
اوچشریف : مدیر احسان احمد سحر پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عامر علی شاہ سے گفتگو کر رہے ہیں
Advertisements

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے میرے نام مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال کے پر اپنے تعزیتی پیغام میں اس امر کا اظہار کیا ہے مخدوم سید عامر علی شاہ کی مدیر احسان احمد سحر سے گفتگو

مخدوم سید علی حسن گیلانی مرحوم کی رسم چہلم کی ادائیگی کے بعد صوبائی حلقہ پی پی 250 میں عوامی رابطہ مہم کا آغاز کروں گا مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے کا اظہار خیال

Advertisements

اوچ شریف (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مخدوم سید علی حسن گیلانی سابق ایم این اے و جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپور ڈویژن کے انتقال پر تعزیت کے لیے اوچ شریف آئیں گے اس امر کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی اور مخدوم سید علی حسن گیلانی کے کزن مخدوم سید عامر علی شاہ ایم پی اے کے نام اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کیا ہے-

اوچشریف: مدیر احسان احمد سحر سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مخدوم سید علی حسن گیلانی کے انتقال پر مخدوم سید عامر علی شاہ سے تعزیت کرنے کے بعد ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں

مخدوم سید عامر علی شاہ نے مدیر احسان احمد سحر کو بتایا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کے دورہ اوچ شریف کے بارے میں پیپلز پارٹی کی ہائی کمان انہیں باقاعدہ مطلع کرے گی- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے  بڑے بھائی مخدوم سید علی حسن گیلانی کی رسم چہلم کی ادائیگی کے بعد اپنی سیاسی سرگرمیوں کا دوبارہ اغازث کریں گے- ان کا کہنا تھا کہ علاقہ کے باشندگان نے  مخدوم  سید علی حسن گیلانی کی حادثاتی موت کے بعد ان کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے اپنے رنج و غم کا جو اظہار کیا ہے وہ ناقابل بیان ہے اور ابتک میری رہائش گاہ پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے -قبل ازیں مدیر احسان احمد سحر  نے مخدوم سید علی حسن گیلانی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی