Advertisements

بلاول بھٹو زرداری آج 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے 57 واں یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے

PPP leaders Muhammad Ali ahsan,Shah Muhammad Channar Hussein Ahmed Madni
Advertisements

شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے آج 30 نومبر کو پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوامی حقوق کے حصول کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی
 سابق ٹکٹ ہولڈرپیپلزپارٹی  حافظ حسین احمد مدنی،پی پی پی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن اور  پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و ملک شاہ محمد چنڑ


بہاول پور:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 168 حافظ حسین احمد مدنی،پی پی پی جنوبی پنجاب کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی احسن اور پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات و ممبر پی پی پی ڈیجیٹل ملک شاہ محمد چنڑ نے کہاکہ آج 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کا 57 واں یوم تاسیس ملک بھر میں ضلعی سطح پر منایا جا رہا ہے جبکہ جنوبی پنجاب سمیت بہاول پور کے تینوں اضلاع رحیم یارخان،بہاول پور اور بہاولنگر میں بھی یوم تاسیس کی تقریبات مقررہ وقت پر منعقد ہوں گی جن سے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے  خطاب کریں گے۔

Advertisements

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملک بھر سے جیالے کارکنان روایتی جوش و خروش سے  تقریبات میں شریک ہوں گے جو اس بات کا غماز ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید اور شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں.انہوں نے کہاکہ ہم 57 ویں یوم تاسیس پر پارٹی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام ہیروز کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہید قائدین کے افکار اورفلسفے کی روشنی میں ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عوام کے حق حکمرانی کے لیے پیلزپارٹی کا ہر کارکن چئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہہ کر حقیقی جموریت کے قیام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے نے مزید کہاکہ آج سے 57 سال قبل لاہور شہر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اب پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان و آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر تناور درخت بن چکی ہے اور چییرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں تیزی کے ساتھ فعالیت کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی امنگوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو عوامی طاقت پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 30 نومبر یوم تاسیس کے دن شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے پاکستان میں جمہوریت کے قیام اور عوامی حقوق کے حصول کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی اور 57 سالہ جدوجہد کی تاریخ میں بھٹو خاندان نے پارٹی اور عوام کے لیے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کیے جبکہ پارٹی کے بانی قائد شہید ذوالفقارعلی بھٹو،مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو،شہید رانی بینظیر بھٹو،میر مرتضی بھٹو شہید،شاہ نواز بھٹو نے قید و بند کی صعوبتین برداشت کیں اور آخر کار جام شہادت کیا۔