پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربازی لے گئے
سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کا اضافہ،اے ڈی پی کاحجم 645ارب روپے ہوگیا
لاہور10 دسمبر:-پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ …………وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربازی لے گئے-سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22کے حجم میں 85ارب روپے کا غیر معمولی اضافہ -85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 645ارب روپے ہوگیا ہے-کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے اے ڈی پی 2021-22 میں 85ارب روپے کے اضافے کی منظوری دے دی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پروگرام کا اعزاز تحریک انصاف کی حکومت کو حاصل ہواہے-صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز ہوگی- صحت، تعلیم، انفراسٹرکچراور دیگر شعبوں کے منصوبوں کے لئے مزید فنڈز دستیاب ہوں گے اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں گے-رواں مالی برس عوام کی سہولتوں کی فراہمی کے متعدد منصوبے مکمل ہوں گے۔