Advertisements

عوام کو جلد ایک بڑی خوشخبری سنانے والا ہوں احمد پور شرقیہ میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں صاحبزادہ محمدگزین خان عباسی

big good news soon; practical steps are being taken to establish a technical college in Ahmadpur East — Sahibzada Muhammad Gazain Khan Abbasi
Advertisements

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت کی سابق کونسلر حاجی فدا حسین تبسم کی جانب سے پرتکلف عشائیے موقع پر گفتگو معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

احمد پور شرقیہ (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق سٹی کونسلر حاجی فدا حسین تبسم کی جانب سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے محنت و افرادی قوت و ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ملک فیاض احمد کھوکھر، حاجی محمد رفیق، جاوید اعوان، سابق کونسلر جام صابر،حاجی محمد حنیف۔ حاجی محمد اقبال، عثمان فدا، ملک ریحان نمبردار، محمد آصف، عامر شہزاد، عدنان فدا سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Advertisements

صاحبزادہ محمدگزین خان عباسی نے س موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ احمد پور شرقیہ کے عوام کو جلد ایک بڑی خوشخبری سنانے والا ہوں احمد پور شرقیہ میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے احمد پور شرقیہ کے طلبہ و نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور فنی تعلیم کے حصول کے لیے بہاولپور کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے انہیں وقت اور اخراجات دونوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ٹیکنیکل کالج کے قیام سے مقامی طلبہ کو اپنے ہی شہر میں معیاری فنی تعلیم حاصل کرنے کی سہولت میسر آئے گی ایم پی اے گزین خان عباسی نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ ایسے فنی ہنر سے آراستہ کرنا ہے جس کے ذریعے وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں ٹیکنیکل کالج کے قیام سے نہ صرف طلبہ کو تعلیم کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی بلکہ ہنرمند نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ احمد پور شرقیہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا

اس موقع پر حاجی فدا حسین تبسم اور دیگر معززین علاقہ نے ایم پی اے صاحبزادہ محمدگزین خان عباسی کی جانب سے احمد پور شرقیہ میں ٹیکنیکل کالج کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے سے علاقے کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔