Advertisements

بھٹہ سکسر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب عید الاضحی کے دوسرے دن ہو گی

Bhutta Youth Cricketers AhmedpurEast
Advertisements

ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی

احمدپورشرقیہ : بھٹہ سکسر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب عید الاضحی کے دوسرے دن ہو گی جس میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی اس موقع پر بھٹہ برادری کے نوجوان کاشف بھٹہ،ابوبکر بھٹہ،ثناء اللہ بھٹہ،ابوذر بھٹہ،سلیم بھٹہ،حمزہ بھٹہ،مدثر بھٹہ،سجاد بھٹہ،وقار بھٹہ،حسان بھٹہ و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ سکسر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب عید الاضحی کے دوسرے دن بوقت شام 04 بجے بمقام بستی کالریاں نزد چونگی پیرواہ احمد پور شرقیہ میں ہو گی جس میں ضلع بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد شرکت کرے گی جن کے پرتپاک استقبال کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں –

Advertisements

یہ خوبصورت لیگ سات ٹیموں پر مشتمل ہو گی جس میں مایہ ناز کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چھکوں اور چوکوں کی برسات کر کے میدان میں شائقین کرکٹ سے خوب داد وصول کریں گے ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹہ سکسر لیگ کا میلہ سجنے کو تیار ہے اس طرح کے کھیل کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے نوجوانوں میں جذبہ اور انکی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے آخر میں انکا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ایسے ٹورنامنٹ کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ہم احمد پور شرقیہ کے شائقین کرکٹ سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ عید کے دوسرے دن سے شروع ہونیوالی لیگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے ضرور تشریف لائیں اگر موجودہ منتخب ممبران اسمبلی موضع ٹبی ڈھکواں میں سپورٹس کمپلیکس بنا کر دیں تو کھیل کے میدان آباد ہونگے اور ہسپتال ویران ہوں گے