ستائیس دسمبر کو دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کا 14 واں یوم شہادت گڑھی خدابخش میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ ملک شاہ محمد چنڑ
بہاول پور پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہےکہ 27 دسمبر کو دختر مشرق بینظیر بھٹو شہید کا 14 واں یوم شہادت گڑھی خدابخش میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا اور مرکزی دعائیہ تقریب میں بلاول بھٹو زرداری،آصف علی زرداری،بختاور بھٹو زرداری،آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر پارٹی رہنما شرکت کریں گے جبکہ بہاول پور ڈویژن و وسیب سمیت ملک بھر سے لاکھوں جیالے کارکنان و پارٹی عہدیداران شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور محب وطن عوام میں بنیادی طور پر روح اور جسم کی مانند رشتہ ہیں اور ملک و قوم اور حقیقی جمہوریت کے لیے دختر مشرق شہید بینظیر بھٹو سیمت بھٹو خاندان نے اپنی چار نسلوں کی قربانیاں دیں ہیں جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید،بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے عزت و احترام، وفاداری اور قومی خودداری کی تاریخ رقم کی۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری صرف عوامی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اورانشاءاللہ مستقبل پیپلزپارٹی کا ہے ، 2023 کے جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی کا ایسا ریلا آئے ،گا جسے کے آگے کوئی مائی کا لال بند نہیں باند سکے گا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی تین سالوں میں وفاق و پنجاب حکومت اور آٹھ سالوں میں خیبرپختونخواہ حکومت نے جو تباہی و بربادیاں کیں اس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے اور خود تبدیلی سرکار نے بھی خیبرپختونخوا میں بلدیاتی الیکشن میں عبرتناک شکست کے ذریعے مزا چکھ لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں اور آئی ایم ایف کے اشارے پر قاتل ضمنی بجٹ کے ذریعے عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کی تیاریاں مکمل کرچکے ہیں جس کی پیپلزپارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر بھرپور مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تاریخی مہنگائی نے غریب عوام سمیت ہر مکتبہ فکر کی چیخیں نکلوا رہی ہے اور ادویات و بنیادی ضرورت کی تمام اشیاء انکی قوت خرید سے اس قدر باہر ہو چکی ہیں کہ غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ کٹھ پتلی وزیراعظم کو مہنگائی میں کمی اور معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر قدغن لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کی تباہ کاریوں پر پاکستان پیپلزپارٹی اور جیالےچپ نہیں رہ سکتے کیونکہ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں اور معاشی تباہی کے ذمہ داروں کو جلد یا بدیر قوم کو حساب دینا پڑے گا۔