بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں اور ہر فورم پر تجارت پر زور دوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ عمران خان جھوٹ بولنے کا عادی ہے، ہم امریکا جارہے ہیں لیکن بھیک مانگنے نہیں جا رہے، ہم عمران خان کی طرح بھیک مانگنے ہر جگہ نہیں پہنچیں گے۔
بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کا ماضی میں بھی مؤقف ’ٹریڈ ناٹ ایڈ‘ رہا ہے، ہم تجارت پر یقین رکھتے ہیں، نہ کہ امداد پر، وزیر خارجہ کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کے اسی فلسفے کو آگے لیکر چلوں گا اور جہاں بھی جس بھی فورم پر جاؤں گا، تجارت پر زور دوں گا، بھیک مانگنا عمران خان کی پالیسی تھی ہماری نہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ نیویارک فوڈ سکیورٹی اجلاس میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنا ضروری ہے، پاکستان میں کورونا اورسپلائی چین مسائل کی وجہ سے مشکلات رہی ہیں، عمران خان کی نا اہلی کی وجہ سے گندم اور کھاد کا بحران پیدا ہوا