Advertisements

سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ کی وفات پر صدر تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ کی زیر صدارت بار ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس

Bar Association holds condolence meeting Under Chairmanship of President Taj Muhammad Dhakko Advocate on Demise of Sardar Nazar Hussain Aslam Advocate
Advertisements

اجلاس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ مرحوم کی وکلاء برادری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات پر اُنہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا

احمدپورشرقیہ : سابق صدر بار ایسوسی ایشن سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ کی وفات پر وکلاء برادری کی جانب سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، سر صادق ہال میں ہونے والے اجلاس کی صدارت صدر بار ایسوسی ایشن ملک تاج محمد ڈھکو ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سردار نذر حسین اسلم ایڈووکیٹ مرحوم کی وکلاء برادری کے لیے انجام دی جانے والی خدمات کو یاد کیا گیا

Advertisements

شرکاء کا کہنا تھا کہ سردار نذر حسین اسلم مرحوم ایڈووکیٹ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے دوران بار اور وکلاء کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ان کی خدمات اور وکلاء برادری کے لیے بے مثال کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا اور یاد رکھا جائے گااجلاس کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی گئی