بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے وفد کی صدر نذر حسین اسلم کی قیادت میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات

بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ کے وفد نے صدر نذر حسین اسلم کی قیادت میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے ملاقات کی۔ وفد میں پروین عطا ملک جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن احمد پور شرقیہ، جام شکیب ایڈوکیٹ اور ریاض بلوچ سیکرٹری بہاول پور پریس کونسل بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بار صدر نذر حسین اسلم نے کہا کہ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی خطے کے لیے گراں قدر تعلیمی خدمات ہیں۔انہوں نے اس خطے کی عظیم تہذیبی اور علمی میراث کو بہترین انداز میں آگے بڑھایا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور عالمی سطح کی یونیورسٹی بن چکی ہے اور خطہ بہاول پور کی پہچان ہے۔ یونیورسٹی میں سینکڑوں کی تعداد میں نئے شعبہ جات کا قیام اور ہزاروں طلباء اور اساتذہ کا اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے احمد پور شرقیہ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کیمپس کے قیام کو سراہا۔