Advertisements

پرویز الٰہی کا بڑا اعلان صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم

Pervaiz Elahi
Advertisements

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے صوبے بھر میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف محکموں، اضلاع اور پراجیکٹس میں 30 ہزار افراد بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب پبلک سروس کمیشن اپنی بھرتیاں جاری کرے گا۔

Advertisements

فیصلے کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ 5 تک بھرتیوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس فائل بھیجی جائے، پراجیکٹ پوسٹوں پر بھرتیوں کے لیے عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی، گریڈ پانچ سے اوپر والی پوسٹوں کی منظوری کے لیے کیس قائمہ کمیٹی کو بھیجے جائیں گے۔