Advertisements

فلڈ کی صورت حال کے مد نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی

AC Ahmed Nadeem Hashmi
Advertisements

احمد پور شرقیہ تحصیل کے علاقہ جات پپلی راجن،ڈاھراں والا،شفیع ملاح،ترنڈ بشارت اور بھنڈہ شامل ہیں حکم نامہ 7 اگست بروز سوموار تک نافذ العمل رہے گا

احمدپور شرقیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر احمدندیم ہاشمی نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر بھاولپور ظہیر انور جپہ نے فلڈ کی صورت حال کے مدنظردریا عبور کرنے،کشتی چلانے، تیراکی اور دریا کے راستے آمدورفت،دریا کے پتن پر گھومنے پھرنے اور مجمع لگانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔اس حکم نامے کے تحت احمد پور شرقیہ تحصیل کے علاقہ جات پپلی راجن،ڈاھراں والا،شفیع ملاح،ترنڈ بشارت اور بھنڈہ شامل ہیں فوری نافذ العمل حکم نامہ  7 اگست بروز سوموار تک نافذ العمل رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹناہے تاکہ سیلاب کے ممکنہ خطرات سے عوام کو محفوظ رکھا جا سکے اور کسی قسم کے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ متعلقہ علاقوں کے مقیم اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور نافذالعمل حکم نامہ کی پاسداری کرتے ہوئے  اچھے شہر ی اور پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔

Advertisements