بلوچستان کے مختلف کالجز سے آئے ہوئے اساتذہ کے وفد کی وائس چانسلر انجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب سے ملاقات

انجینئرپروفیسرڈاکٹر اطہرمحبوب نے کہا ہے کہ جامعہ اسلامیہ ملک کے تمام صوبوں اور علاقوں سے آئے ہوئے طلبا ؤطالبات کا خوبصورت گلدستہ اورملکی اتحاد اور یگانگت کی علامت ہے۔وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے مختلف کالجز سے آئے ہوئے اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے میں کیا۔ وفد میں اساتذہ نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا دورہ کیا۔وائس چانسلر نے کہا کہ بلوچستان سے سینکڑوں کی تعداد میں طلباؤطالبات اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔ یونیورسٹی دوران تعلیم ان کی بھرپور میزبانی کرتی ہے اور ان کے لئے خصوصی سکالرشپس اور وظائف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے گورنرسیکریٹریٹ لاہور،حکومت پنجاب اوربلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ حکومت بلوچستان کا بھی خصوصی تعاون شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور طلباؤطالبات کی تعداد کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی یونیورسٹی بن چکی ہے اور اس وقت55ہزارسے زائد طلباؤطالبات یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں جبکہ ساڑھے1200سے زائد اساتذہ16فیکلٹیوں کے300 ڈسپلنز میں درس وتدریس میں مصروفِ عمل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی تحقیقی سرگرمیوں میں بھی اپنی مثال آپ ہے اورکپاس و مکئی اور سویا بین انٹرکراپنگ جیسے منصوبے ملکی امنگوں اورترجیحات کے آئینہ دار ہیں۔وفد کے ارکان نے عباسیہ کیمپس،غلام محمدگھوٹوی ہال،ہاکڑہ آرٹ گیلری،سولرپارک،مرکزی لائبریری اور آڈیٹوریم کا دورہ کیا۔ وفد کے ارکان نے اسلامیہ یونیورسٹی میں جاری تدریسی،تحقیقی سرگرمیوں اوروائس چانسلرکی قیادت میں موجودہ توسیع اورترقی کو بیحدسراہا ہے۔اس موقع ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈائریکٹرپریس میڈیا اینڈپبلیکشنز شہزاداحمدخالد،ڈپٹی رجسٹرارپبلک افئیرزفاطمہ مظاہربھی موجود تھے۔وائس چانسلر کی ہدایت پر بلوچستان سے آئے وفد کے لئے یونیورسٹی گیسٹ ہاؤس میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔