Advertisements

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے صادق پبلک سکول بہاولپورکے نئے پرنسپل ڈیوڈ ڈاوڈلز کی ملاقات

Balighur Rahman meeting with new SPS principal
Advertisements

لاہور 01اپریل2023  …گورنر پنجاب/پریذیڈنٹ بورڈ آف گورنرز محمد بلیغ الرحمن سے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں صادق پبلک سکول بہاولپورکے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل  ڈیوڈ ڈاوڈلز نے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے پرنسپل کو عہدہ سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم خوشحال مستقبل اور ترقی یافتہ معاشرے کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی اقدار کے حامل تعلیمی ادارے ہمیشہ قوموں کی تعمیر اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ صادق پبلک سکول کو پاکستان اور دنیا کے ایک بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر روشناس کرانا ہے اور تعلیم کے معیار کو مزید بلند کرنا ہے۔گورنر پنجاب  نے نئے تعینات ہونے والے پرنسپل کو ادارے میں تعلیم کی بہتری کے لیے اہداف دیتے ہوئے کہا کہ سکول کے اندر تدریسی نظام، انفراسٹریکچر اور مالی معاملات سمیت دیگر امور کی بہتری کے لئے بھر پور طریقے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے مزیدکہا طلبا کو اچھی تعلیم کے علاوہ ان کی اخلاقی تربیت اور کردار سازی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر صادق پبلک سکول کے ایلومینائی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صادق پبلک سکول کی بہتری کے لیے ہر طرح سے تعاون کریں گے۔اس موقع پر صادق پبلک سکول کے ایلومینائی اور بورڈ آف گورنرز کے ممبران ،سابق ایم این اے، اسحاق خاکوانی ، سی سی او پاک ویلز رضا سعید، فضیل اصغر، راحیل صدیقی، ڈاکٹر پرویز حسن، اورنگزیب عالمگیر، سجاد منیر، نوشین حنیف اور محمد ایوب گھلو موجود تھے۔