Contact Us

باجوڑ حملہ بزدلانہ حرکت ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے پیر سید محمد شاہ جرار کی زیر صدارت اجلاس کا مطالبہ

Meeting regarding Bajaur incident

احمدپورشرقیہ : باجوڑ حملہ نہایت بزدلانہ حرکت،دہشتگردی ناسور ہے قلع قمع کیا جاٸے،حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے تفصیل کے مطابق باجوڑ شہدأ کی فاتحہ خوانی کیلٸے خانقاہ قاسمیہ میں معروف رُوحانی شخصیت پیر سید مُحمد شاہ جرار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں مولانا مُحمد صدیق رحمانی،مولانا مُحمد راشد فاروقی،مولانا مُحمد شاکر قاسمی،مولانا مُحمد سلیم اختر،مولانا دلشاد الحُسینی،مولانا اعجاز الحق،عالمی شُہرت یافتہ ثناءخوانان رسول حاجی ظفر اقبال سومرو اور خواجہ محمد اظہار الحق مدنی سمیت معزز شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر پیر سید مُحمد شاہ جرار نے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ باجوڑ دھماکہ دشمن عناصر کی چال ہے جسکی ہم پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اپنی ان غلط حرکتوں سے وہ ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں سانحہ باجوڑ نے ہر درد مند انسان کو سوگوار کر دیا ہے انشاءاللّہ پاکستان کے ادارے اور عوام امن کو برباد نہیں ہونے دیں گے یہ امن ہمارے آرمی نوجوانوں،عام شہریوں کی بیش قیمت قُربانیوں کا انعام ہے ہم پہرہ دیں گے اور بدبخت دہشتگرد کسی مذہب کے نماٸندے نہیں ہو سکتے اسلام سمیت ہر مذہب بیگناہ انسانیت کے قتل عام کے خلاف ہے باجوڑ میں جمعیت علماٸے اسلام کے ورکر کنونشن پر خود کش حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ حملہ بزدلانہ حرکت دہشتگردی ناسور ہے اس ناسور کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنا وقت کی اشد ضرورت ہے اسطرح کی بزدلانہ کارواٸیوں سے عُلماٸے کرام کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے جمعیت عُلماٸے اسلام کے ورکر کنونشن پر حملہ ملک پاکستان پر حملہ ہے یہ حملہ پُرامن جدو جہد سے اسلامی نظام کے نفاز میں رُکاوٹ نہیں بن سکتا جسکی جتنی بھی مذمت کی جاٸے کم ہے ہم بم دھماکے میں شہید ہونیوالے جمیت عُلماٸے اسلام کے کارکنوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں آخر میں پیر سید مُحمد شاہ جرار و دیگر عُلماٸے کرام نے اعلیٰ حُکام سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کراٸی جاٸیں اور ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے آخر میں پیر سید مُحمد شاہ جرار نے باجوڑ شہدأ کی درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دُعا کراٸی

مزید پڑھیں