نواب صلاح الدین عباسی کی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ کے انتقال کے باعث امیر بہاولپور کے خاندان نے عید الاضحی کی خوشیاں نہیں منائیں
Advertisements
ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال کے باعث پہلی عید نہ منانے کی وجہ سے نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی صادق گڑھ پیلس نہیں آئے
ڈیرہ نواب صاحب : امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور اُنکے خاندان نے اُنکی والدہ ماجدہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور کے انتقال کے باعث عیدالاضحیٰ کی خوشیاں نہیں منائیں تاہم امیر آف بہاولپور کے خاندان کی جانب سے بہاولپور ہاؤس لاہور میں قربانی کے جانور ذبح کیے گئے – صادق گڑھ پیلس کے ترجمان نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کی بتایا کہ ہر ہائنس بیگم صاحبہ امیر آف بہاولپور مرحوم کے انتقال کے بعد پہلی عید ہونے کے باعث امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس نہیں آئے
Advertisements

