Advertisements

بہاولپور کی سیاسی روایات میں مخالفین کے لیے نازیبا زبان اور طاقت کا استعمال کبھی نہیں رہا: صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی

Bahawalpur’s Political Traditions Have Never Allowed Derogatory Language or Use of Force Against Opponents: Sahibzada Muhammad Umar Khan Abbasi
Advertisements

سیاسی اختلاف اپنی جگہ، بہاولپور ہمیشہ امن، رواداری اور باہمی احترام کی روایات کا امین رہا ہے، فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اللہ کا شکر ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈیرہ نواب صاحب: معروف سماجی و سیاسی رہنما صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے بہاولپور میں ضمنی انتخابی مہم کے دوران ریلی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisements

اپنے بیان میں صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے کہا کہ اس واقعہ کے بارے میں وہ صرف یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پیارے بہاولپور کی سیاسی تاریخ اور روایات ہمیشہ اس بات کی گواہ رہی ہیں کہ سیاسی مخالفین سے چاہے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو، ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جاتی ہے اور نہ ہی طاقت کا سہارا لیا جاتا ہے۔

صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے کہا کہ بہاولپور ہمیشہ ایک پُرامن خطہ رہا ہے، جہاں سیاسی معاملات میں بھی لوگ اپنی قدیم روایات، باہمی احترام اور رواداری کو مقدم رکھتے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوری عمل کا حصہ ہے، تاہم اختلافِ رائے کو کسی بھی صورت تشدد یا طاقت کے استعمال میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور کسی قیمتی انسانی جان کا ضیاع نہیں ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ تمام سیاسی سرگرمیاں بہاولپور کی پُرامن، شائستہ اور روادار سیاسی روایات کے مطابق جاری رکھی جائیں گی